بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ریڈیو پاکستان کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کوئٹہ-تفتان شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو ہراساں کرنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔واضح رہے کہ 15 اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع واشک میں ایک اور کارروائی کے دوران پانچ دہشت گرد ہلاک کیے گئے تھے، جبکہ 14 اکتوبر کو اسی ضلع میں کارروائی کے دوران مزید پانچ دہشت گرد مارے گئے اور چار زخمی ہوئے تھے۔گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں، خصوصاً بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جن میں سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔
پاکستان
October 17, 2026
15 Views
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
اس خبر کو شیئر کریں: