میرپور (بناہ ٹی وی رپورٹ) میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ) کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے طالب علم سعد احمد کھوکھر ولد رشید الدین کھوکھر انتقال کر گئے۔ مرحوم بی ایس سی مکینیکل انجینئرنگ، سیشن 2020-2024 کے طالب علم تھے۔
یونیورسٹی کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں وائس چانسلر نے طلبہ، اساتذہ، انتظامی افسران اور عملے کی جانب سے مرحوم کے والدین اور لواحقین سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور طلبہ و ساتھیوں سے بھی تعزیت کی۔ بیان میں مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کروایا، جس کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز میسٹ کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔