اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان قومی اسمبلی کے اسپیکر کے چیمبر میں مذاکرات کا پہلا دور جمعہ کو مکمل ہو گیا۔ دوسرا دور آج ہفتہ دوپہر 2 بجے ہوگا۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے مطابق کوئی بریک تھرو نہیں ہوا اور انہوں نے مارچ ملتوی کرنے کی تردید کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مارچ کا انحصار حکومتی رویے پر ہے۔ مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت کی ترجیح سکیورٹی ہے اور مارچ پر آگے بڑھنا قانون کی خلاف ورزی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے فی الحال کے پی میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پی ٹی آئی کو مارچ پر نظرثانی کا ایک اور موقع دیا ہے۔یاد رہے پی ٹی آئی نے مارچ پہلے 27 ستمبر کو کرنا تھا، پھر اسے 4 اکتوبر تک مؤخر کیا گیا۔
Uncategorized
October 03, 2026
46 Views
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا دوسرا دور آج، 4 اکتوبر کے لانگ مارچ پر غیر یقینی برقرار
اس خبر کو شیئر کریں: