banahtv.com
لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز
پاکستان September 19, 2026 31 Views

جماعت اسلامی کا سُپر لانگ مارچ،حافظ نعیم الرحمان قیادت کریں گے

جماعت اسلامی کا سُپر لانگ مارچ،حافظ نعیم الرحمان قیادت کریں گے

اسلام آباد / پشاور (نمائندہ خصوصی)

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کے خلاف ۲۰ ستمبر سے کراچی سے اسلام آباد کی جانب ’سپر لانگ مارچ‘ اور ’ٹرین مارچ‘ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے اور نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کو احتجاج کا کوئی شوق نہیں، اگر حکومت آج ہی پٹرولیم لیوی کا ظالمانہ فیصلہ واپس لے اور اسے ختم کر دے تو مارچ منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

جماعت اسلامی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق:

  • ۲۰ ستمبر: حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز ہوگا۔

  • ۲۱ ستمبر: مارچ ملتان پہنچے گا۔

  • ۲۲ ستمبر: روڈ کارواں لاہور سے آگے روانہ ہوگا۔

  • ۲۳ اور ۲۴ ستمبر: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے تمام قافلے اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ صرف سیاسی پارٹیوں کے بدلنے سے ملک کے حالات نہیں بدلتے کیونکہ جن جماعتوں میں مافیا موجود ہو، وہ ان کے خلاف آواز نہیں اٹھا سکتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے حکومت کو معاشی بہتری کے لیے تجاویز پیش کی تھیں لیکن انہیں تسلیم نہیں کیا جا رہا۔ خیبرپختونخوا حکومت کو بھی عوامی مسائل کی طرف توجہ دینی چاہیے کیونکہ نہ معیشت سنبھل رہی ہے اور نہ ہی امن قائم ہو رہا ہے۔

اپنے خطاب میں امیر جماعت اسلامی نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور کسانوں نے ان کے اس مارچ کی حمایت کی ہے اور جماعت اسلامی نے بھی ان کے مطالبات کی تائید کی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کنٹینر لگائے، سڑکیں کھودے یا سیکیورٹی فورسز لائے، عوام اپنے آئینی اور پُرامن حق کے لیے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اگر راستے میں کوئی رکاوٹ کھڑی کی گئی تو اسے دور کر کے آگے بڑھا جائے گا۔

اس خبر کو شیئر کریں:
مزید پڑھیں

عظمیٰ بخاری کو 8 کروڑ 40 لاکھ روپے کے ہتکِ عزت کیس میں کامیابی

برطانوی کنزرویٹو رہنما کا دفاعی اخراجات بڑھانے کے لیے فلاحی بجٹ میں کمی کا مطالبہ

گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ کے وفاقی حکومت کو نوٹس

برطانیہ میں ہیتھرو ایئرپورٹ کے تیسرے رن وے کی تعمیر کی حمایت

گورنر راج کے خلاف خیبرپختونخوا میں وکلا کی ہڑتال کا اعلان

Advertisement