banahtv.com
لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز
Uncategorized September 17, 2026 67 Views

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان

راولپنڈی / مظفرآباد (ویب ڈیسک): کلعدم اور عوامی حقوق کی تحریک چلانے والی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے خطے میں اپنے اگلے ردعمل اور لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے 17 ستمبر سے 20 ستمبر تک تمام اہم شعبہ ہائے زندگی کے نمائندگان اور عہدیداروں کا ایک تفصیلی اجلاس شیڈول جاری کر دیا ہے۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممتاز رہنما سردار عمر نذیر کشمیری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام اہم مشاورتیں دریک عیدگاہ کے مقام پر منعقد ہوں گی، جس میں وکلاء، تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور طلباء کو شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

حتمی شیڈول اور تفصیلات

  • 1۔ ٹرانسپورٹرز اجلاس:

    • 17 ستمبر | وقت: دوپہر 1:00 بجے | مقام: دریک عیدگاہ

  • 2۔ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن اجلاس (مالکان و ذمہ داران):

    • 18 ستمبر | وقت: صبح 11:00 بجے | مقام: دریک عیدگاہ

  • 3۔ وکلاء برادری کا اہم اجلاس:

    • 18 ستمبر | وقت: سہ پہر 3:00 بجے | مقام: دریک عیدگاہ

  • 4۔ تاجران و انجمن تاجران کے ذمہ داران کا اجلاس:

    • 19 ستمبر | مقام: دریک عیدگاہ

  • 5۔ طلباء برادری کا اجلاس:

    • 20 ستمبر | مقام: دریک عیدگاہ

ترجمان و رہنما جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سردار عمر نذیر نے تمام متعلقہ افراد، تنظیموں اور شہریوں سے التماس کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر پابندی کے ساتھ دریک عیدگاہ پہنچ کر تحریک کے اس اگلے مرحلے میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ "ہم اپنا حق لے کر رہیں گے" اور عوامی مطالبات کی منظوری تک آئینی و جمہوری جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

اس خبر کو شیئر کریں:
مزید پڑھیں

عظمیٰ بخاری کو 8 کروڑ 40 لاکھ روپے کے ہتکِ عزت کیس میں کامیابی

برطانوی کنزرویٹو رہنما کا دفاعی اخراجات بڑھانے کے لیے فلاحی بجٹ میں کمی کا مطالبہ

گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ کے وفاقی حکومت کو نوٹس

برطانیہ میں ہیتھرو ایئرپورٹ کے تیسرے رن وے کی تعمیر کی حمایت

گورنر راج کے خلاف خیبرپختونخوا میں وکلا کی ہڑتال کا اعلان

Advertisement