banahtv.com
لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز
جموں و کشمیر May 22, 2026 123 Views

انڈین میڈیا کا مقتول کالج پرنسپل سے متعلق نیا پروپیگنڈہ

انڈین میڈیا کا مقتول کالج پرنسپل سے متعلق نیا پروپیگنڈہ

مظفرآباد (بناہ ویلی نیوز): آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں جمعرات کی دوپہر ایک نجی کالج کے پرنسپل حمزہ برہان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم عبداللہ کمال کو گرفتار کر لیا، جو چند روز قبل ہی واہ کینٹ سے مظفرآباد پہنچا تھا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر قریشی نے اس ہائی پروفائل واقعے کو واضح طور پر 'ٹارگٹ کلنگ' قرار دیا ہے۔

اس واقعے کے فوری بعد ایک نیا اور سنگین تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب انڈین میڈیا اور انڈین وزارتِ داخلہ کی دستاویزات کے حوالے سے یہ سنسنی خیز دعویٰ سامنے آیا کہ مقتول حمزہ برہان دراصل 'ارجمند گلزار ڈار' عرف ڈاکٹر تھے، جنہیں انڈین حکومت نے 2022 میں 'غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ' (UAPA) کے تحت باقاعدہ 'دہشت گرد' نامزد کر رکھا تھا۔

انڈین حکام کا الزام ہے کہ:

  • وہ کالعدم عسکری تنظیم 'البدر مجاہدین' کے فعال کمانڈر تھے۔

  • وہ پلوامہ میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور ان میں ملوث رہے ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں موجود مقتول کے والد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ان کا بیٹا 2018 میں میڈیکل کی تعلیم (MBBS) حاصل کرنے پاکستان گیا تھا، جس کے بعد سے ان کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

مظفرآباد پولیس اور سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہی تھا، تاہم ان کے عسکری تنظیموں سے مبینہ روابط اور اصل شناخت کے حوالے سے باریک بینی سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

نمازِ جنازہ مظفرآباد کے مرکزی آزاد چوک میں ادا کی گئی، جس میں مقامی طلبہ، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقتول کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ مظفرآباد کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

اس خبر کو شیئر کریں:
مزید پڑھیں

عظمیٰ بخاری کو 8 کروڑ 40 لاکھ روپے کے ہتکِ عزت کیس میں کامیابی

برطانوی کنزرویٹو رہنما کا دفاعی اخراجات بڑھانے کے لیے فلاحی بجٹ میں کمی کا مطالبہ

گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ کے وفاقی حکومت کو نوٹس

برطانیہ میں ہیتھرو ایئرپورٹ کے تیسرے رن وے کی تعمیر کی حمایت

گورنر راج کے خلاف خیبرپختونخوا میں وکلا کی ہڑتال کا اعلان

Advertisement