banahtv.com
لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز
آزاد کشمیر May 16, 2026 42 Views

آزاد کشمیر، سمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی

Official Notification AJ&K Govt Muzaffarabad about Smart Lockdown

مظفرآباد: آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے تاجر برادری اور شہریوں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے دکانوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کے بندش کے اوقات کار سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) کی جانب سے جاری کردہ آفیشل نوٹیفکیشن کے مطابق، صدر آزاد جموں و کشمیر کی منظوری سے 7 اپریل 2026 کو جاری کردہ سابقہ احکامات میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ نئی ہدایات کے تحت ریاست بھر میں تمام دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ہوٹل، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس مقررہ وقت پر بند کرنے کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

یہ استثنیٰ یکم جون 2026 تک لاگو رہے گا، جس کے تحت دکاندار اور کاروباری حضرات رات گئے تک اپنی دکانیں اور کاروبار کھلے رکھ سکیں گے۔

حکومت کے اس فیصلے سے تاجر برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ شہریوں کو بھی رات کے وقت خریداری کرنے میں انتہائی آسانی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کی کاپیاں تمام متعلقہ سرکاری محکموں، آئی جی پولیس اور ڈویژنل کمشنرز کو قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ارسال کر دی گئی ہیں۔

اس خبر کو شیئر کریں:
مزید پڑھیں

مہاجرین مقیم پاکستان کی 12 نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ مسترد

مہاجرین کی 12 نشستوں کا معاملہ اور آل پارٹیز کانفرنس

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

آزاد کشمیر الیکشن 2026، 12 مہاجرین نشستوں کا معاملہ

مقبوضہ کشمیر: مدرسہ سے لاپتہ ہونے والی طلبہ، زیادتی کے بعد قتل!

Advertisement